November 20, 2025 9:55 AM
17
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ’پی-ایم کسان سمّان نِدھی‘ کی 21 ویں قسط جاری کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ’پی-ایم کسان سمّان نِدھی‘ کی 21 ویں قسط جاری کی۔ اس رقم سے ملک بھر کے 9 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر جناب مودی نے جنوبی بھارت قدرتی کاشتکاری چوٹی کانفرنس کا بھی افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں زراعت کے شعبے نے انقلابی تبدیلی لانے والی اصلاحات کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی کاشتکاری میں ایک عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے۔