August 31, 2025 9:53 AM August 31, 2025 9:53 AM
12
شنگھائی تعاون تنظیم SCO سربراہ کانفرنس چین کے شہر Tianjin میں آج شروع ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور دوطرفہ میٹنگیں کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے سربراہانِ مملکت کونسل کا 25 واں اجلاس آج چین کے شہر Tianjin میں شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے Tianjin پہنچ گئے ہیں۔ اس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں 20 سے زیادہ ملکوں کے اعلیٰ رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ چین کی صدارت میں، سال 2025 کو پائیدار ترقی کا SCO سال قرار دیا گیا ہے۔ شنگھائی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ”شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی پیشرفت“ کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس آج Tia...