November 1, 2025 10:36 AM

views 40

وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کے 25 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے، ریاست کا دورہ کریں گے۔ وہ رائے پور میں 14 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں جناب مودی راجدھانی رائے پور میں سِلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے، جو اِس ریاست کے قیام کے 25 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائی جا رہی ہیں۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم 14 ہزار 260 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ریاست میں قیام کے دوران وہ 4 دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج رائے پور میں اپنے دورے میں، شری ستیہ سائیں سنجیونی اسپتال میں ”دِ...