March 29, 2025 9:58 AM March 29, 2025 9:58 AM

views 1

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، بہار کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں پابند ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کے اُن فیصلوں کی تعریف کی ہے جن میں اُس نے بہار میں، کوسی میچی ریاست بھر کے رابطہ پروجیکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت تیزی سے سینچائی کرنے کے فائدوں کے پروگرام اور ایک چار لین والے پٹنہ - ساسارام راہداری پروجیکٹ کے تحت دی گئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت، بہار کی ہمہ جہت ترقی کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ کے تحت نہ صرف ایک بڑے رقبے میں سینچائی کے لیے پانی فراہم کیا جائے گا...