January 12, 2026 3:05 PM
4
وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر کے مقام پر جرمنی کے چانسلر Merz کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان قریبی اشتراک مجموعی لحاظ سے انسانیت کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے جرمنی کے ساتھ اپنی دوستی اور ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد چانسلر Merz کے بھارت اور ایشیا کے پہلے دورے سے اِس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اُن کا دورہ ایک خاص وقت میں ہو رہا ہے جس سے باہمی تعلقات کیلئے اِس کی اہمیت او...