August 22, 2025 9:56 AM August 22, 2025 9:56 AM
14
وزیراعظم نریندر مودی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کیلئے آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بہار میں جناب مودی تقریباً 11 بجے گیا میں 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کرینگے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بہار میں، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ توقع ہے کہ اِن پروجیکٹوں سے ریاست میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، بنیادی ڈھانچہ مستحکم اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ گنگا ندی پر 6 لَین والے Mokama-Simaria پُل کی تعمیر سے زرعی ص...