April 24, 2025 9:43 AM April 24, 2025 9:43 AM
9
وزیر اعظم نریندر مودی آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے بہار کے مدھوبنی جائیں گے۔ اس موقع پر وہ 13 ہزار 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کریں گے اور قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر مدھوبنی ضلعے میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی مدھوبنی سے ملک بھر کی گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم 13 ہزار 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور اُنہیں ملک کے نام وقف بھی کریں گے۔ جھنجھار پور کے بِدیشور استھان میں ایک جلسہئ عام کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں وہ ان پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی دن میں ساڑھے گیارہ بجے پروگر...