October 13, 2025 9:51 AM October 13, 2025 9:51 AM

views 23

وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنماء نریندر مودی، بدھ کو بہار کے بوتھ سطح کے اپنے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنماء نریندر مودی، بدھ کو بہار کے بوتھ سطح کے اپنے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے پارٹی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ ”میرا بوتھ سب سے مضبوط“ مہم میں حصہ لیں اور اپنی تجویزیں بھی پیش کریں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اُن کی اِن تجویزوں پر کچھ منتخبہ کارکنوں کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کریں گے۔×

September 15, 2025 10:35 AM September 15, 2025 10:35 AM

views 15

وزیر اعظم آج سہ پہر بہار کے پورنیا میں 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے پورنیا ضلعے میں 40 ہزار کروڑ روپے مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، جہاں چناؤ ہونے والے ہیں۔ وہ شمالی بہار کے قصبے میں ایک نو تعمیر شدہ ہوائی اڈّے ٹرمینل کا بھی افتتاح کریں گے، جس سے فضائی کنیکٹی وِٹی  کے لیے خطّے کی طویل عرصے سے جاری مانگ پوری ہوگی۔ وزیر اعظم کے دورے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہ نیشنل Makhana بورڈ کا افتتاح کریں گے۔ بورڈ کے قیام کا اعلان اس سال کے شروع میں مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ...

July 18, 2025 10:10 AM July 18, 2025 10:10 AM

views 15

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار اور مغربی بنگال میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری میں 7 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ اِن ترقیاتی پروجیکٹوں کا تعلق ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہے۔ جناب مودی آج بہار میں، کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، جس سے ریلویز، سڑکوں، سماجی اور معاشی ترقی، IT اور ماہی پروری سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو سکے گی۔ وزیر اعظ...

April 25, 2025 9:56 AM April 25, 2025 9:56 AM

views 18

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی اور پورے ملک نے یہ پختہ عزم کر رکھا ہے۔ جناب مودی قومی پنچایتی راج کے دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی ضلعے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے ملک کا حوصلہ کبھی بھی کمزور نہیں ہوگا۔ وز...