January 17, 2025 2:38 PM

views 17

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سرکاری مدد، ماحول کے لئے سازگار ٹیکنالوجی اور میک اِن انڈیا پہل پر زور دیتے ہوئے، نقل و حمل کے شعبے میں بھارت کو سرمایہ کاری کا ایک پسندیدہ ملک بننے کے اہل ملک کے طورپر اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نقل و حمل کے شعبے میں، سرمایہ کاری کے ایک پسندیدہ ملک کے طور پر بھارت کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری مدد، ماحول کیلئے سازگار ٹیکنالوجی اور میک اِن انڈیا پہل پر زور دیا۔ جناب مودی آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں، ملک میں نقل و حمل سے متعلق سب سے بڑی نمائش ”بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025“ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے نقل و حمل سے متعلق شعبے میں بے مثال طور پر یکسر تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ ملک کے عوام کی ا...