August 11, 2025 9:36 AM August 11, 2025 9:36 AM
10
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سِندور کی جڑیں، جدید ترین ٹکنالوجی اور دفاعی سامان کی تیاری کی میک اِن انڈیا پہل میں پیوست ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سِندور کا سہرا، دفاعی سامان کی تیاری میں، جدید ترین ٹکنالوجی کی طاقت اور میک اِن انڈیا پہل کو دیا ہے۔ بنگلورو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پوری دنیا نے نئے بھارت کا نیا چہرہ دیکھا ہے، کیونکہ ملک کی مسلح فوجوں نے سرحد کے اُس پار، کافی اندرونی علاقوں میں، دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہوں کو تباہ کر دیا اور پاکستان کو چند گھنٹے کے اندر اندر پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ ٹکنالوجی میں مزید خود کفالت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مصنوعات سازی میں، خ...