November 19, 2025 10:03 AM

views 49

وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے 9 کروڑ کسانوں کیلئے، پی-ایم کسان اسکیم کی ایک اور قسط جاری کرینگے۔ وہ کوئمبٹور میں جنوبی بھارت کی قدرتی زراعت سے متعلق کانفرنس کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھراپردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ آندھراپردیش کے اپنے دورے میں جناب مودی پُٹّاپرتھی میں بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کے مندر اور مہا سمادھی پر عقیدت کا اظہار کریں گے۔ وہ بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور اِس موقعے پر ستیہ سائیں بابا کی زندگی، تعلیمات اور وراثت کے اعزاز میں ایک یادگاری سِکّے اور ڈاک ٹکٹوں کے مجموعے کا اجراء بھی کریں گے۔ وہ اِس پروگرام کے دوران اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ بعد میں، وزیر اعظم تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹو...