October 12, 2025 10:10 AM

views 38

وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کو خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کا کلیدی محرک بنانے کیلئے انھیں بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اختراع، سرمایہ کاری اور بازار تک رسائی فراہم کرکے کسانوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے تاکہ انہیں خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کا کلیدی محرک بنایا جا سکے۔ جناب مودی کَل نئی دلی میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں 42 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں اور اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس موقع پر وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں دو بڑی اسکیموں، پی-ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دالوں میں آتم نربھرتا مشن کا آغاز...