February 21, 2025 9:40 AM
13
کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کے تناظر میں پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔
کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کے تناظر میں پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ وہ پونے میں چھٹے سالانہ ایشیاء اقتصادی مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے اُجاگر کیا کہ پچھلے 11 سال میں سرکار نے بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی خاطر نمایاں پیش رفت کی ہے۔