November 6, 2025 2:51 PM
26
فلیپنز کے صدر Ferdinand Marcos جونیئر نے سمندری طوفان Kalmaegi میں 114 لوگوں کی اموات اور سینکڑوں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
فلیپنز کے صدر Ferdinand Marcos جونیئر نے سمندری طوفان Kalmaegi سے ہوئی تباہی کے بعد آج ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ فلیپنز کے وسطی صوبوں میں آئی اِس سال کی سب سے تباہ کُن قدرتی آفت میں اب تک کم از کم 114 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں۔ زیادہ تر اموات اچانک آئے سیلاب میں ڈوبنے سے ہوئی ہیں جبکہ 127 لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق سب سے زیادہ متاثر وسطی صوبے Cebu سے ہے۔ اِس سمندری طوفان نے کَل جنوبی بحیرہئ چین کے جزیرہ نما میں تباہی مچائی۔ سمندری طوفان کی و...