October 6, 2025 9:34 AM October 6, 2025 9:34 AM

views 26

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج، پہلے مرحلے کی پٹنہ میٹرو ریل خدمات کا افتتاح کریں گے، جو عوام کے لیے کل سے شروع ہو جائیں گی۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، آج پٹنہ میٹرو ریل خدمات کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ پٹنہ میٹرو کَل سے عوام کے لیے شروع ہوجائے گی۔ اِس راستے پر یہ میٹرو-ریل خدمات صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ پٹنہ میٹرو-ریل کے زمین سے اوپر بنے، 3 اعشاریہ چھ کلو میٹر طویل میٹرو کوریڈور کو ترجیحی کوریڈور قرار دیا گیا ہے۔ اِس مرحلے میں میٹرو، اِنٹر اسٹیٹ بَس ٹرمنل، ISBT سے بھوت ناتھ اسٹیشن تک چلے گی۔ پٹنہ میٹرو ریل کے ڈبوں کو مدھوبنی پینٹنگز اور دیگر ثقافتی فن پاروں کے امتزاج سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ج...