December 1, 2025 10:00 AM
15
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اِس 19 روزہ اجلاس کے دوران 13 بلوں کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس اجلاس میں پندرہ اجلاس ہوں گے اور یہ 19 دن تک چلے گا۔ قانونی کام کاج کیلئے مجموعی طور پر 13 بلوں کو فہرست میں رکھا گیا ہے اور توقع ہے کہ اجلاس کے دوران اِنھیں پاس کرنے کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اِن بلوں میں قومی شاہراہ ترمیمی بل، ایٹمی توانائی بل، کارپوریٹ قوانین ترمیمی بل، انشورینس قوانین ترمیمی بل اور بھارت کا اعلیٰ تعلیمی کمیشن بل 2025 شامل ہیں۔ لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، سینٹرل ایک...