August 18, 2025 3:13 PM August 18, 2025 3:13 PM
8
بہار میں ووٹر فہرستوں اور دیگر معاملات پر اپوزیشن کے شوروغل کے تناظر میں پارلیمنٹ میں تعطل جاری ہے۔ لوک سبھا میں آج کیپٹن شبھانشو شکلا کے خلائی مشن پر بحث ہونا ہے۔
مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شوروغل کے تناظر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ آج صبح جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو ایوان میں سابق ممبر La Ganesan کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جن کا 80 سال کی عمر میں اِس مہینے کی 15 تاریخ کو انتقال ہو گیا تھا۔ اِس کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بتایا کہ انھیں مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تحریکِ التوا کے 19 نوٹس موصول ہوئے تھے۔ اِن میں سے کچھ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کے معاملات سے متعلق تھے، ...