December 19, 2024 4:01 PM

views 27

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رائے زنی پر ہنگامے کے سبب معطل 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر رائے زنی پر اپوزیشن پارٹیوں کے شور وغل کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ لوک سبھا میں، جب آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس، DMK، سماج وادی پارٹی اور دیگر نے وزیر داخلہ کی رائے زنی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ کچھ ممبران ایوان کے وسط میں آگئے۔ شور و غل کے سبب اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ راجیہ سبھا میں بھی اِسی طرح کی صورتحال رہی۔ آج صبح...