August 7, 2025 9:54 AM August 7, 2025 9:54 AM
10
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ سرکار آئینی اور پارلیمانی طور طریقوں نیز ضابطوں کے مطابق ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار آئینی اور پارلیمانی طور طریقوں نیز ضابطوں کے مطابق ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور اس پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خصوصی نظرِ ثانی معاملے پر بحث کرنا، ضابطوں اور روایات کو توڑنے کے مترادف ہوگا۔ جناب رجیجو...