July 18, 2025 9:57 AM July 18, 2025 9:57 AM
11
پاکستان کے، صوبہئ پنجاب میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 63 افراد کی موت ہو گئی اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں، گزشتہ 48 گھنٹے میں پنجاب صوبے میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد عمارتوں کے ڈھنے پر اُن کے نیچے دب گئے، جبکہ بقیہ یا تو ڈوب گئے یا وہ کرنٹ کی زَد میں آگئے۔ راولپنڈی میں عہدیداران نے طغیانی پر آئے دریا کے نزدیک رہ رہے لوگوں کو محفوظ مقام پر چلے جانے کو کہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں مختلف ایکسپریس وِے بند ہیں اور درجنوں پروازیں یا تو منسوخ ہوگئی ہیں یا ا...