January 7, 2026 10:03 AM January 7, 2026 10:03 AM
5
نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے MBBS اجازت نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی آف میڈیکل سائنس، تعلیمی سال 2025-26 میں داخلہ لے چکے طلبا کو جموں و کشمیر کے دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل کرے گا۔
جموں وکشمیر کے ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لینس کا تعلیمی سال 2025-26 کا پچاس MBBS سیٹوں کا اجازت نامہ LoP منسوخ کردیا گیا ہے۔ قومی میڈیکل کمیشنNMC کے میڈیکل جانچ اور ریٹنگ سے متعلق بورڈ، MARB نے طے کردہ کم از کم پیمانوں کی عدم تکمیل کے باعث میڈیکل کالج کو دیا گیا اجازت نامہ واپس لے لیا ہے۔ گذشتہ روزMARB کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26 کی کاؤنسلنگ کے دوران کالج میں داخلے لے چکے سبھی طلبا کو جموں و کشمیر کے دیگر میڈیکل کالجوں میں...