December 26, 2025 9:48 AM December 26, 2025 9:48 AM
2
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے نائیجیریا کی درخواست پر کل شمال مغربی نائیجریا میں داعش ملی ٹینٹوں کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے نائیجیریا کی درخواست پر کل شمال مغربی نائیجریا میں داعش ملی ٹینٹوں کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گروپ خطے میں عیسائیوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امریکہ نے شمال مغربی نائیجریا میں ISIS دہشت گردوں کے خلاف ایک طاقت ور اور مہلک فضائی حملہ کیا ہے۔ امریکی فوج کی افریقی کمان نے کہا ہے کہ شمال مغربی نائیجریا میں یہ حملہ نائیجریا کے حکام کی درخواست پر کیا گیا جس میں ISIS کے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔...