August 29, 2024 2:35 PM August 29, 2024 2:35 PM

views 22

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملے میں ملک بھر میں چھاپے کی کارروائی انجام دی ہے۔

پاکستان کی قیادت والے وشاکھاپٹنم جاسوسی معاملے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے کل ملک کے مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ NIA کے مطابق گجرات، کرناٹک، کیرالا، تلنگانہ، اترپردیش، بہار اور ہریانہ میں 16 ٹھکانوں پر تلاشی کی کارروائی کی گئی۔ NIA کی ٹیم نے جن ٹھکانوں کی تلاشی لی ہے وہ اُن مشتبہ افراد سے وابستہ ہیں جنہوں نے بھارت میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کی غرض سے پاکستان سے رقم حاصل کی تھی۔ NIA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلاشی کے دوران 22 موبائل فون اور کئی حساس دستاویز...