May 12, 2025 9:54 AM

views 16

قومی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی NDMA نے شہریوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی نامعلوم دھماکہ خیز اشیاء کو نہ چھوئیں۔

قومی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی NDMA نے شہریوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی نامعلوم دھماکہ خیز اشیاء کو نہ چھوئیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اتھارٹی نے کہاہے کہ یہ دھماکہ خیز اشیاء خطرناک ہوسکتی ہیں اور اِس سے لوگ شدید طور پر زخمی ہوسکتے ہیں یا اُن کی موت ہوسکتی ہے۔ NDMA نے کہاہے کہ اگر لوگوں کو کوئی نامعلوم اشیاء ملتی ہے تو وہ مقامی حکام کو فوراً  اِس کی اطلاع دیں۔ x