January 8, 2026 9:52 AM

views 8

منشیات پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بیورو نے سال 2025 میں ایک لاکھ 33 ہزار کلوگرام سے زیادہ منشیات ضبط کیں، جن کی مالیت تقریباً ایک ہزار 980 کروڑ روپے ہے۔

منشیات پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بیورو نے سال 2025 میں ایک لاکھ 33 ہزار کلوگرام سے زیادہ منشیات ضبط کیں، جن کی مالیت تقریباً ایک ہزار 980 کروڑ روپے ہے۔ بیورو نے کہا ہے کہ اُس نے سال کے دوران 447 کیسوں میں منشیات کے 994 اسمگلروں کو گرفتار کیا، جن میں 25  غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ سال 2025 میں ہی 131 معاملات میں منشیات کے جرائم کا ارتکاب کرنے والے 265 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔x