March 14, 2025 9:58 AM March 14, 2025 9:58 AM

views 4

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں 17 نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے۔

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں 17 نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ ایک جوڑے سمیت ماؤ نواز کارِندوں نے کل بیجا پور میں سینئر پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس CRPF کے اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ بیجا پور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار یادو نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں نے ماؤ نوازوں کے کھوکھلے اور غیر انسانی نظریات کو مایوس کُن قرار دیا۔ انہوں نے سینئر کیڈرس کے ذریعے معصوم قبائلیوں کے استحصال اور سکیورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے اثرات کا بھی ذکر کیا...