September 22, 2025 3:02 PM September 22, 2025 3:02 PM

views 21

  وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں کو نوراتری کی مبارکبادی ہے اور کہا ہے کہ اس مرتبہ یہ فیسٹیول بہت خاص ہے کیونکہ یہ GST بچت اُتسو کے آغاز کے ساتھ ہو رہا ہے۔

9 روزہ نوراتری کا تہوار آج سے شروع ہوگیا ہے۔ نوراتری دیوی دُرگا اور اُن کے 9 اَوتاروں کی پوجا ارچنا کیلئے وقف ہے۔ سنسکرت میں نوراتری کا مطلب ہے 9 راتیں۔ اِسے Navdurga کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  نوراتری کا تہوار دسہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جو راوَن پر بھگوان رام کی فتح کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نَوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ ہمت، صبر وتحمل اور عزم سے پُر، یہ پوِتر تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی قوت اور نیا اعتما...

September 22, 2025 9:35 AM September 22, 2025 9:35 AM

views 12

نَوراتری کا نو روزہ تہوار، پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ عقیدتمند، دیوی دُرگا کی پوجا کے لیے مندروں میں جمع ہو رہے ہیں۔

9 روزہ نوراتری کا تہوار آج سے شروع ہورہا ہے۔ نوراتری دیوی دُرگا اور اُن کے 9 اَوتاروں کی پوجا ارچنا کے لیے وقف ہے۔ سنسکرت میں نوراتری کا مطلب ہے 9 راتیں۔ اِسے مجموعی طور پر Navdurga کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ عقیدت مند پورے سال 4 نوراتریاں مناتے ہیں، لیکن صرف دو، Shardiya نوراتری اور Chaitra نوراتری وسیع پیمانے پر منائی جاتی ہیں۔ یہ تہوار دسہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جو کہ راوَن پر بھگوان رام کی جیت کی علامت ہے۔×

March 30, 2025 10:02 AM March 30, 2025 10:02 AM

views 29

ملک بھر کے مندروں میں آج صبح آرتی کے ساتھ چیتر نوراتری فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔

نو روزہ نوراتری کا تہوار آج صبح ملک بھرکے مندروں میں آرتی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ نوراتری کا تہوار، دیوی دُرگا اور اُن کے 9 اوتاروں سے منسوب ہے۔ نوراتری کا اختتام رام نومی پر ہوتا ہے، جو بھگوان رام کی پیدائش کی علامت ہے۔ یہ تہوار بھارت بھر میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اِس دوران دیوی دُرگا کے مختلف روپ کی پوجا کی جاتی ہے۔ آکاشوانی کا آرادھنا یو ٹیوب چینل نوراتری کے دوران 30 مارچ سے 6 اپریل تک خصوصی پروگراموں کا نشریہ پیش کرے گا۔ اِس دوران دیوی دُرگا سے تعلق رکھنے والے پوِتر مقام...