June 1, 2025 9:36 AM
23
NCP کے سبھی ساتوں اسمبلی اراکین نے، ناگالینڈ میں حکمراں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ناگالینڈ میں، ایک بڑی سیاسی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سبھی ساتوں اسمبلی اراکین نے حکمراں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی NDPP میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں NDPP کے ممبروں کی تعداد بڑھ 32 ہو گئی ہے۔ اسپیکر Sharingain Longkumer نے کہا ہے کہ ساتوں اسمبلی ممبران خود پیش ہوئے اور انہوں نے باقاعدہ اپنے مکتوب پیش کیے، جس میں انہوں نے NDPP کے ساتھ ضم ہونے کے اپنے فیصلے کا ذکر کیا تھا۔ اسپیکر نے کہا کہ اُن ممبروں کی طرف سے NDPP میں شامل ہونے کے سلسلے میں...