February 24, 2025 9:32 AM
17
صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے مالدیپ کے وزیر صحت عبداللہ ناظم ابراہیم سے نئی دلی میں ملاقات کی۔
صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے مالدیپ کے وزیر صحت عبداللہ ناظم ابراہیم سے نئی دلی میں ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب نڈّا نے کہا کہ میٹنگ کے دوران دونوں وزیروں نے صحت کے شعبے، خاص طور پر صلاحیت سازی اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کی تربیت، ڈجیٹل صحت، دواسازی اور دماغی صحت میں مدد دینے کے لیے صحت کے شعبے میں سرگرمیوں کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر بات چیت کی۔x