August 21, 2025 9:21 AM August 21, 2025 9:21 AM

views 22

بھارتی موسمیات محکمے نے، مہاراشٹر میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارش کے بعد اب موسم بہتر ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے، مہاراشٹر میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارش کے بعد اب موسم بہتر ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں تھانے، پال گھر، رائے گڑھ اور رتنا گری کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پونے کے گھاٹوں کے لیے اورینج الرٹ جبکہ ناشِک اور ستارہ کے گھاٹوں کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے 8 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ زرعی آراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔×

August 20, 2025 9:44 AM August 20, 2025 9:44 AM

views 22

 ممبئی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں لگاتار تیز بارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی پھر سے درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

 ممبئی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں لگاتار تیز بارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی پھر سے درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے ریل اور سڑک ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ہوائی جہازوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔x کَل شام مضافاتی ٹرین خدمات میں کچھ گھنٹوں کے لیے رکاوٹ پڑی لیکن بعد میں حالات بہتر ہونے کے بعد یہ بحال ہوگئیں۔ Monorail خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔ تیز بارش کے بعد اِن خدمات میں رکاوٹ پڑنے کے تناظر میں دو ایسے واقعات پیش آئے جن میں بچاؤ کارروائی کرنا پڑی۔ میٹھی دریا کے نزدیک رہ...