August 13, 2024 9:53 AM
25
مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری علاقوں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے
مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری اداروں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے سبھی میئرز، چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور کونسلروں کو اِس اضافے سے فائدہ ہوگا۔ وہ کَل بھوپال میں خاتون عوامی نمائندوں سے متعلق دیوی Ahilyabai Holkar کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی اعتبار سے خودکفیل بننے کیلئے شہری اداروں کی مدد کی خاطر خصوصی ترغیبات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ جو میونسپلٹ...