October 15, 2025 9:50 AM
35
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت منگولیا کی ترقی اور اُس کے ساتھ صلاحیت سازی میں شراکت داری کو اوّلین ترجیح دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مشترکہ ثقافتی وراثت اور جمہوری اقدار، بھارت منگولیا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ کل راشٹرپتی بھون میں منگولیا کے صدر Khurelsukh Ukhnaa کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور منگولیا کلیدی شراکت دار، تیسرا پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ روحانی پڑوسی ملک بھی ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں بھارت نے بودھ خانقاہوں کی بحالی اور قدیم مخطوطات کی دوبارہ اشاعت سمیت منگولیا میں مختلف ثقافتی پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے منگولیا کے صدر کے اعزاز می...