February 24, 2025 10:05 AM
25
وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پی ایم کسان اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پی ایم کسان اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے۔ یہ قسط راست فائدے کی منتقلی کے وسیلے سے 9 کروڑ 80 لاکھ کسانوں کے لیے جاری کی جائے گی۔ 22 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی یہ امدادی رقم اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔ وزیراعظم، بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے اور اِنھیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ نیز وہ دوپہر کے وقت بھاگلپور میں ایئرپورٹ گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسے خ...