September 25, 2025 9:36 AM
29
امور داخلہ کی وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار سونم وانگ چُک کے مطالبے کے سلسلے میں لیہہ اور کرگِل جمہوری اتحاد کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔
امور داخلہ کی وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار سونم وانگ چُک کے مطالبے کے سلسلے میں لیہہ اور کرگِل جمہوری اتحاد کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔ اُن کا یہ مطالبہ چھٹے شیڈول اور لداخ کو ریاست کا درجہ دینے سے متعلق ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ ذیلی کمیٹی کے باضابطہ وسیلوں کے توسط سے کئی میٹنگیں ہوئی ہیں۔ اِس کے علاوہ لیڈروں کے ساتھ کئی غیر رسمی میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وزارت نے کہا ہے کہ اِس طریقہئ کار کے ذریعے مذاکرات کے عمل کے خوش آئند نتیجے سامنے آئے ہی...