December 13, 2025 9:34 AM
13
کولکاتہ میں، فٹ بال کا جوش و خروش شباب پر ہے۔ ارجنٹینا کے تاریخ ساز کھلاڑی Lionel Messi یہاں پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنا تین روزہ GOAT انڈیا سفر شروع کر دیا ہے۔
فٹ بال کے معروف ترین کھلاڑی Lionel Messi آج آدھی رات کولکاتہ پہنچ گئے۔ اُن کی آمد پر فٹ بال کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وہ بھارت کا تین روزہ GOAT-انڈیا دورہ کریں گے۔ اُن کے ہزاروں پرستار، دسمبر کی سردی پرواہ نہ کرتے ہوئے، ہوائی اڈّے پر اُن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے۔ آٹھ مرتبہ Ballon d'Or حاصل کرنے والے اِس کھلاڑی کے بارے میں امید ہے کہ وہ بہت سی تقربیات میں شرکت کریں گے، جس میں لوگوں سے میل جول کا اجلاس اور 70 فٹ اونچے مجسمے کی، ورچوئل وسیلے سے نقاب کشائی بھی شامل ہے۔ ...