February 3, 2025 9:38 AM

views 23

مردوں کے T20 کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں، 5 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رن کے بڑے فرق سے ہرایا۔

مردوں کے T20 کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں، 5 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رن کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اس طرح بھارت نے، یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔ جیت کے لیے 248 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 10 اوورس 3 گیندوں میں 97 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلامی بلّے باز فلِپ سالٹ نے سب سے زیادہ 55 رن بنائے۔ جیکب Bethal نے 10 رن بنائے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 3 وکٹ، جبکہ ورون چکرورتی، شیوم دوبے اور ابھیشیک شرما نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ ...