October 18, 2025 9:46 AM October 18, 2025 9:46 AM

views 24

بیلجئم کی عدالت نے، ہیروں کے فرار تاجر میہل چوکسی کو بھارت کے حوالے کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

بیلجئم میں ایک عدالت نے ہیروں کے فرار تاجر میہل چوکسی کو بھارت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وہ پنجاب نیشنل بینک کے 13 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالہ کیس میں مطلوب ہے۔ Antwerp میں ایک عدالت نے کل فیصلہ سنایا کہ بھارت کی درخواست پر، بیلجئم کے ہاتھوں چوکسی کی گرفتاری جائز تھی۔ یہ میہل چوکسی کو، اُس کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے بھارت واپس لانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ Antwerp پولیس نے مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI کی طرف سے میہل چوکسی کو بھارت کے حوالے کرنے کی ایک باقاعدہ درخواست کے بعد 11 اپریل کو...