August 7, 2025 9:51 AM August 7, 2025 9:51 AM

views 7

بھارتی درآمدات پر اضافی محصول عائد کرنے کے امریکہ کے اعلان کے بعد بھارت نے اُس پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

بھارت نے امریکہ کے ذریعے عائد کردہ اضافی محصول پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  اُس کی کارروائی بلاجواز، غیرمنصفانہ اور غیر معقول ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کے بعد یہ بات کہی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سبھی ضروری اقدامات کرے گا۔ اُس نے کہا ہے کہ بھارت نے، اِن معاملات پر اپنے موقف کو پہلے ہی واضح کردیا تھا، جس میں یہ بات کہی گئی تھی کہ ملک کی درآمدات، بازار کے عوامل...