January 20, 2026 9:45 AM

views 6

  بھارت اور متحدہ عرب امارات نے سرحد پار کی دہشت گردی سمیت ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور سال 2032 تک باہمی تجارت دوگنا کرکے 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عہد کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان نے سرحد پار کی دہشت گردی سمیت ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ میٹنگ کے بارے میں نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اِس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کو اُن عناصر کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہیں کرنی چاہیے جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے سرمایہ فراہم کرتے ہیں، منصوبہ بندی کرتے ہیں، مدد کرتے ہیں یا اِس طرح کی حرکت کو انجام دیتے ہیں۔ جناب مسری نے بتایا کہ دونوں لیڈروں ...