August 5, 2025 10:03 AM August 5, 2025 10:03 AM
5
نئی دلّی نے روس سے بھارت کی تیل درآمدات کا دفاع کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور یوروپی یونین کی تنقید کو بلاجواز اور غیر معقول قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین لڑائی کے تناظر میں، روس سے تیل درآمد کرنے کی بنا پر، امریکہ اور یوروپی یونین کی جانب سے بھارت کو نشانہ بنایا جانا، بلاجواز اور بہت غیرمناسب بات ہے۔ ایک بیان میں، وزارت نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی بڑی معیشت کی طرح، بھارت، اپنے قومی مفادات اور اقتصادی سکیورٹی کے تحفظ کی غرض سے، سبھی ضروری اقدامات کرے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد، روایتی سپلائز کے یوروپ کی طرف منتقل ہوجانے کے سبب، بھارت نے روس سے تیل درآمد کرنا شروع کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ا...