September 13, 2025 9:55 AM

views 23

بھارت نے نیپال میں محترمہ سشیلا کَارکی کی قیادت میں ایک نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت نے نیپال میں محترمہ سشیلا کَارکی کی قیادت میں ایک نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کو امید ہے کہ اِس سے وہاں امن و استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ بھارت ایک قریبی پڑوسی، ایک ساتھی جمہوریت اور ایک طویل مدتی ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کے لیے نیپال کے ساتھ قریبی طور پر کام کرتا رہے گا۔ اسی دوران نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے ایوانِ نمائندگان کو، جو وفاقی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں ہے، ت...

September 11, 2025 9:36 AM

views 21

بیجنگ میں بھارت کے سفارتخانے نے چین میں تبت خودمختار خطّے میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بیجنگ میں بھارت کے سفارتخانے نے چین میں تبت خودمختار خطّے میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے زیر اہتمام، نیپال کے راستے کیلاش مانسروور یاترا کے دوران فی الحال وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ نیپال میں موجودہ صورتحال کے سبب ان بھارتی شہریوں کی مجوزہ سفری تیاریوں اور بندوبست پر اثر پڑا ہے۔ بھارتی شہریوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ تازہ حالات و واقعات کے پیشِ نظر انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ سفارتخانے نے کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرس جاری کیے ہیں۔...