June 28, 2025 9:40 AM
بھارت نے وادی سندھ کے آبی سمجھوتے کے تحت، ثالثی کی، غیرقانونی طور پر تشکیل شدہ عدالت کی طرف سے دیئے گئے ضمنی حکم کو مسترد کردیاہے۔بھارت نے اِسے دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنے رول کے تئیں جوابدہی سے بچنے کی پاکستان کی ایک اور ترکیب قرار دیاہے۔
بھارت نے، مرکز کے زیرانتظام علاقے میں واقع، کشن گنگا اور رتلے پن بجلی پروجیکٹوں پر، ثالثی کی نام نہاد عدالت کی طرف سے جاری ایک حکم کو مسترد کردیاہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ثالثی کی اِس غیرقانونی عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے اِس ضمنی حکم کو مسترد کردیاہے۔ یہ عدالت مبینہ ...