October 17, 2025 9:35 AM October 17, 2025 9:35 AM
32
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھارت قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھارت قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو شہ دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی داخلی ناکامیوں کیلئے اپنے ہمسایہ ملکوں کو موردِ الزام قرار دینا پاکستان کی پرانی روش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت، افغانستان کے اقتدارِ اعلیٰ، علاقائی سا لمیت اور آزادی کے تئ...