September 8, 2025 4:08 PM
25
منی پور میں سیکیورٹی فورسز نے چھ انتہا پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
منی پور میں سکیورٹی دستوں نے کَل تلاش اور محاصرے کی کارروائی کے دوران مختلف ملی ٹینٹ گروپوں کے 6 کارِندوں کو گرفتار کیا ہے۔ منی پور پولیس کے مطابق سکیورٹی دستوں نے منی پور کے Tengnoupal ضلعے میں بھارت- میانما بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ملی ٹینٹ گروپ PLA کے دو کارندوں، KCP-MFL اور UNLF-K کے ایک ایک کارندے کو حراست میں لیا۔ ایک دیگر کارروائی میں امپھال ویسٹ ضلعے سے ملی ٹینٹ گروپ KCP-Apunba کے دو سرگرم کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔×