May 26, 2025 10:05 AM May 26, 2025 10:05 AM
7
بھارت-مالدیپ اعلیٰ سطح کے کورگروپ کی دوسری میٹنگ آج نئی دلی میں منعقد ہوگی
مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ خلیل بھارت کے 3 روزہ دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل کا بھارت کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اِس سے پہلے انھوں نے جنوری اور مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان تیزی سے فروغ پاتے ہوئے اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلوں کا سلسلہ ہے۔ ڈاکٹر خلیل آج جامع اقتصادی اور بحری سکیورٹی شراکت داری کے موضوع پر بھارت-مالدیپ مستقبل کے خاکے کے نفاذ میں پیش رفت اور جائزہ لینے کیلئے، بھارت-مالدیپ اعلیٰ سطحی کور گروپ کی دوسری میٹنگ کی قیادت کریں...