March 9, 2025 9:51 AM March 9, 2025 9:51 AM
15
دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔
دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دلّی سرکار کی کابینہ کی ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اس اسکیم کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے 5 ہزار ایک سو کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی نے دلّی کے وزراء آشش سود، پرویش صاحب سنگھ اور کپل مشرا کو ممبروں کی حیثیت سے شامل ...