January 31, 2025 9:38 AM
15
اترپردیش حکومت کی جانب سے مہاکنبھ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دیا گیا عدالتی کمیشن، آج پریاگ راج کے سنگم گھاٹ کا دورہ کرے گا۔
اترپردیش حکومت کی جانب سے مہاکنبھ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دیا گیا عدالتی کمیشن، آج پریاگ راج کے سنگم گھاٹ کا دورہ کرے گا۔ اس دوران کمیشن واقعہ کی وجوہات اور حالات کی جانچ کرے گا اور ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ کمیشن مستقبل میں اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گا۔ اِس تین رُکنی کمیشن کی سربراہی الہ آباد ہائی کورٹ کے سبکدوش جج، جسٹس ہرش کمار کررہے ہیں۔ اس دوران اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار نے کَل مہا کن...