February 27, 2025 10:00 AM
20
پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 مہاشیوراتری پر آخری اشنان کے ساتھ کَل رات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 مہاشیوراتری پر آخری اشنان کے ساتھ کَل رات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ 45 روزہ عظیم الشان روحانی سماگم میں 66 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔ کئی سرکردہ شخصیات نے بھی مہاکمبھ میں حصہ لیا۔ ان میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی، بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک، غیر ملکی مندوبین، مختلف ریاستوں کے گورنر صاحبان اور وزراءِ اعلیٰ نیز کئی مرکزی وزیروں نے سنگم میں پوِتر ڈبکی لگائی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کََل مہاشیو...