January 29, 2025 10:11 AM January 29, 2025 10:11 AM
13
اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ 2025 میں مونی اماوسیہ کے موقع پر دوسرے امرت اسنان کا سلسلہ جاری ہے۔
اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ 2025 میں مونی اماوسیہ کے موقع پر دوسرے امرت اسنان کا سلسلہ جاری ہے۔ مونی اماوسیہ مذہبی اہمیت کی حامل ہے اور اِس دن امرت اسنان کو انتہائی پوِتر مانا جاتا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا اجتماع مہاکمبھ میلہ 13 جنوری کو شروع ہوا تھا اور 14 جنوری کو مکرسنکرانتی پر پہلا امرت اسنان ہوا تھا۔ مہاکمبھ میلہ 26 فروری کو مہا شیوراتری تک جاری رہے گا۔ اترپردیش حکومت نے عقیدتمندوں کی سلامتی کے لیے سات سطحی منصوبہ نافذ کیا ہے اور مہا کمبھ میں میلے کے حصے میں گاڑیوں کے آنے جانے پر پ...