February 26, 2025 9:48 AM February 26, 2025 9:48 AM

views 12

پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ 2025 آج مہا شیو راتری کے موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ 2025 آج مہا شیو راتری کے موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ ملک بھر سے عقیدتمند سنگم اور دیگر گھاٹوں پر آج صبح سویرے سے ہی پوَتر ڈُبکی لگا رہے ہیں۔ مہا کمبھ میلے میں جو  13 جنوری کو شروع ہوا تھا، 6 ہفتوں کے دوران اب تک 64 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند شامل ہو چکے ہیں، جس سے یہ دنیا میں انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع بن گیا ہے۔ کل تقریباً ایک کروڑ 24 لاکھ عقیدتمندوں نے تریوینی سنگم پر پوَتر ڈُبکی لگائی۔ اس تقریب کو محفوظ اور یادگار بنانے کی خاطر حکام نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔...

January 13, 2025 10:09 AM January 13, 2025 10:09 AM

views 20

مہا کُمبھ میلا 2025، پَوش پورنیما کے موقع پر پہلے امرت سنان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

مہا کُمبھ میلا 2025، پَوش پورنیما کے موقع پر پہلے امرت سنان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ لاکھوں عقیدتمند، یاتری اور سیاح، گنگا جمنا اور سرسوتی کے تریوینی سنگم کے مختلف گھاٹوں پر مقدس ڈبکی لگا رہے ہیں۔ یہ عظیم الشان میلہ مہا شیو راتری 26 فروری تک جاری رہے گا۔ حکومت نے اِس عظیم اجتماع کو محفوظ اور یادگار بنانے کی یقین دہانی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھ چھوڑی ہے۔   مہا کُمبھ کے لیے 7 زمروں پر مشتمل سکیورٹی انتظامات کیے  گئے ہیں۔ پریاگ راج میں، مہا کُمبھ 2025 دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اور روحانی اجتماع ہ...

January 8, 2025 10:14 AM January 8, 2025 10:14 AM

views 2

پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اترپردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن، UPSRTC عقیدتمندوں کو لانے-لیجانے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائے گی۔

پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اترپردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن، UPSRTC عقیدتمندوں کو لانے-لیجانے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائے گی۔ اِس دوران مہا کمبھ علاقے میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کی آمدکے پیش نظر کارپوریشن، سات ہزار دیہی بسیں اور 350شٹل بسیں چلائے گی۔ اسنان کے اہم دنوں کے دوران پریاگ راج سے متصل ضلعوں سے آنے والی بسوں کو 8 عارضی بس اسٹیشنوں سے چلایا جائے گا، جنھیں بھیڑ کے بندوبست اور آسان آمدروفت کو یقینی بنانے کے لیے باہری علاقوں میں قائم کیا گیا ہے۔x